Old Karachi Memories(Suvraj Bhawan building near radio Pakistan)
تاریخ سے دلچسپی کے باعث جو کچھ اس عمارت کے بارے
مییں معلومات اکھٹی کی ہیں بھارت اور پاکستان کی تاریخ سے وہ درج زیل ہیں
سوراج بھون ١٩٣٦ / ١٩٣٩ میں تعمیر ہوٸ . اس کو #کانگریس کا پہلا ہیڈ آفس بنایا گیا . کانگریس کے جھنڈے آپ واضع طور پر دیکھ سکتے ہیں .اس کے علاوہ اس میں ایک شاندار اسکول قاٸم کیا گیا جو چند سال پہلے تک #رتن تلاٶ اسکول کے نام سے جانا جاتا تھا اسکول کے اوقات صبح ٩ سے ٤ کے تھے .اس علاقے میں زیادہ آبادی سندھی ہندٶں کی تھی جو اس وقت ک ایک کاروباری طبقہ تھا .مشھور فلم اسٹار #سادھنا بھی اسی علاقے میں پیدا ہوٸں .پرسکون علاقہ جہاں فسادات کی آگ بہت عرصے بعد پہنچی. اس عمارت کو جس وقت نظرآتش کیا گیا اس وقت بھی اس عمارت میں تقریباً ٢٠٠/٢٥٠ کے قریب دوسری طرف جانے والے لوگ موجود تھے . جو فوجی مدد کا انتظار کر رہے تھے .بعد میں یہ جلی ہوٸ عمارت کا آدھا حصہ مرحوم محمد شاکر جعفری کو الاٹ ہوا اور نچلا حصہ محکمہٕ #اوقاف کے زیر انتظام آیا جس میں اسکول چلتا رہا گزرتے وقت کے ساتھ اس عمارت میں کافی تبدیلیاں لاٸ گٸں اس کے میدان میں ایک اور اسکول کی عمارت قاٸم کی گٸ اب ان دونوں عمارتوں میں براۓ نام طلبإ آتے ہیں .بس اس عمارت کے بارے میں یہی کہوں گی کہ ہم اس سے اور اس جیسی کٸ تاریخی عمارتوں سے انصاف نہ کرسکے.
(کمی بیشی کی پیشگی معذرت )
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں